آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 : پلے آف اور فائنل مقابلے میں ہوسکتی ہے تبدیلی

کھیل،06؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) انڈین پریمیر لیگ کے سیزن 14 کا دوسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آئی پی ایل 14 دوبارہ 17 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے ابھی تک باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جون کے آخر میں بی سی سی آئی آئی پی ایل 14 کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کرسکتا ہے۔

انسائیڈ اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال پلے آف اور فائنل میچ میں ترمیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پلے آف اور فائنل میچ ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلے جاسکتے ہیں۔ پلے آف اور فائنل میچ کی میزبانی کے لئے دبئی کو اہم سمجھا جارہا ہے۔انڈین پریمیر لیگ سیزن 14 میں اب تک 29 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ رواں سال مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جانے تھے اور اب باقی 31 میچز متحدہ عرب امارات کے تین گراؤنڈز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ کس گراؤنڈ پر کتنے میچ کھیلے جائیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close