آئی پی ایلکھیل

آئی پی ایل 2021: 17 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جائیں گے 14ہویں سیزن کے میچز :ذرائع

نئی دہلی،31؍ مئی (ہندوستان اردو ٹائمز)اے بی پی نیوز سے ملی معلومات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ سیزن 14 کے باقی میچز 17 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ ایک دن قبل بی سی سی آئی کے اجلاس میںآئی پی ایل کے باقی میچوں کو متحدہ عرب امارات میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2021 کے مستقبل کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا تھا اور گذشتہ سال کی کامیابی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل 2021 کے باقی 31 میچوں کی میزبانی کے لئے منتخب کیا گیا ۔

آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل سے ممبئی اور چنئی میں شروع ہوا تھا۔ تقریبا 25 دن تک بی سی سی آئی کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے میں کامیاب رہا۔ لیکن جونہی ٹیمیں احمد آباد اور دہلی پہنچیں، بیک وقت بہت سارے کھلاڑی کورونا مثبت پائے گئے۔ دو میچ ملتوی کرنے کے بعد بالآخر فیصلہ کیا گیا کہ چودھویں سیزن 3 مئی کو ملتوی کیا جائے۔ تاہم بی سی سی آئی نے پہلے ہی یہ واضح کردیا تھا کہ وہ 14 ویں سیزن کے لئے ایک نئے مقام کی تلاش میں ہے ۔ لیگ راؤنڈ اور پلے آف کے کل 60 میچ کھیلے جانے ہیں۔ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے تک 29 میچ کھیلے گئے تھے۔ اب باقی 31 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔اگر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل سیزن 14 کے بقیہ میچوں کا انعقاد نہ کیا ہوتا تو اسے تقریبا 3 ہزار کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑتا۔ تاہم بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کرنے کے لئے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ جو معلومات سامنے آئی ہے اس کے مطابق آئی پی ایل 14 کے بقیہ میچوں کا انعقاد 18 ستمبر سے 10 اکتوبر کے درمیان کیا جاسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close