آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی

نئی دہلی ، 4 مئی 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا کے کیسس میں اضافہ اورکھلاڑیوں کے عالمی وباء سے متاثرہونے کے بعد آئی پی ایل کے جاریہ سیزن کے میچیز  غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیو شکلانے اس بات کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل میچیز کھیلنے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے بعض میچیز پراثرپڑا تھا۔

کانگریس نے قبل ازیں کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متعلق حالات کے پیش نظر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچیز کے انعقاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کل ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس وقت ملک عالمی وبا کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ ماحول آئی پی ایل جیسے بڑے میچیز کے انعقاد کے لئے موزوں نہیں ہے۔

اس سے پہلے بی سی سی آئی کے صدرسوروگنگولی نے کہا تھا کہ آئی پی ایل میچیز پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی لیکن اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close