آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 :آج سے شروع ہوگا دوسرا مرحلہ،پہلا میچ ممبئی اور چنئی کے درمیان،کب ہوگا کس کا میچ جانیں پوری لسٹ

نئی دہلی،18؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا ۔ آئی پی ایل 2021 اس سال اپریل میں ہندوستان میں شروع ہوئی تھی، لیکن کچھ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب لیگ ایک بار پھر متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی، جسے آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ کہا جارہا ہے۔آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دبئی میں شام 07:30 بجے کھیلا جائے گا۔ پہلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی دوپہر کے میچ 03:30 پر کھیلے جائیں گے اور شام کے میچ 07:30 پر کھیلے جائیں گے۔آئی پی ایل 2021 کے دوسرے نصف کے تمام میچ شارجہ، ابوظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل اس لیگ کا آخری سیزن یعنی آئی پی ایل 2020 بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جسے ممبئی انڈینس نے جیتا تھا۔ آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے۔
آئی پی ایل 2021 دوسرے مرحلے کا شیڈول

19 ستمبر – شام 7:30 بجے ممبئی انڈینس بمقابلہ چنئی سپر کنگز
20 ستمبر – کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور شام 7:30 بجے
21 ستمبر – پنجاب کنگز بمقابلہ راجستھان رائلز شام 7:30 بجے
22 ستمبر – دہلی کیپٹل بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد شام 7:30 بجے
23 ستمبر – ممبئی انڈینس بمقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز شام 7:30 بجے
24 ستمبر – رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ چنئی سپر کنگز شام 7:30 بجے
25 ستمبر – دہلی کیپٹل بمقابلہ راجستھان رائلز دو پہر 03:30
دوسرا میچ – سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ پنجاب کنگز شام 7:30 بجے
26 ستمبر – چنائی سپر کنگز بمقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز 03:30
دوسرا میچ – رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ ممبئی انڈینس شام 7:30 بجے
27 ستمبر – سن رائزرس حیدرآباد بمقابلہ راجستھان رائلز شام 7:30 بجے
28 ستمبر – کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ دہلی کیپٹل 03:30بجے
دوسرا میچ – ممبئی انڈینس بمقابلہ پنجاب کنگز شام 7:30 بجے
29 ستمبر – راجستھان رائلز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور شام 7:30 بجے
30 ستمبر – سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ چنئی سپر کنگز شام 7:30 بجے
01 اکتوبر – کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ پنجاب کنگز شام 7:30 بجے۔
02 اکتوبر – ممبئی انڈینس بمقابلہ دہلی سہ 03:30بجے
دوسرا میچ- راجستھان رائلز بمقابلہ چنئی سپر کنگز شام 7:30 بجے
03 اکتوبر – رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ پنجاب کنگز 03:30 بجے
دوسرا میچ: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد شام 7:30 بجے
04 اکتوبر – دہلی کیپٹل بمقابلہ چنئی سپر کنگز شام 7:30 بجے
05 اکتوبر – راجستھان رائلز بمقابلہ ممبئی انڈینز شام 7:30 بجے
06 اکتوبر – رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد شام 7:30 بجے
07 اکتوبر – چنائی سپر کنگز بمقابلہ پنجاب کنگز 03:30بجے
دوسرا میچ – کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ راجستھان رائلز شام 7:30 بجے
08 اکتوبر – سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینس 03:30بجے
دوسرا میچ – رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ دہلی کیپٹل 03:30 بجے
10 اکتوبر – کوالیفائر 1۔
11 اکتوبر – ایلیمینیٹر۔
13 اکتوبر – کوالیفائر 2۔
15 اکتوبر – فائنل۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close