آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021: آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر ہوسکتی ہے جیل ، ادا کرنا ہوگا جرمانہ

نئی دہلی،یکم مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر آسٹریلیا نے ہندوستان سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ آسٹریلیائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندوستان میں آئی پی ایل میں کھیلنے والے آسٹریلیائی کرکٹرز وطن واپسی کے لیے پریشان ہیں۔ اس دوران اطلا ع ملی ہے کہ اب آسٹریلیائی کرکٹرز کو اپنے ملک واپس آنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق ان کھلاڑیوں کو الگ تھلگ جگہ پر رکھا جاسکتا ہے اور ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ہندوستان سے آسٹریلیا میں داخل ہونے والے ہر شخص کے خلاف جرمانے عائد کرنے اور قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس وقت ہندوستان میں انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں 14 آسٹریلیائی کرکٹرز کھیل رہے ہیں۔ ان میں ڈیوڈ وارنر ، اسٹیو اسمتھ ، گلن میکسویل اور پیٹ کمنس جیسے نامورکھلاڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیائی باشندے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائز کوچنگ / معاون عملہ اور ٹی وی کمنٹری ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ ان میں رکی پونٹنگ ، ڈیوڈ ہسی ، بریٹ لی اور میتھیو ہیڈن جیسے تجربہ کار شامل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close