آئی پی ایل

ٹیسٹ کی طرح ٹی ۔20میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں چیتشور پجار:بریٹ لی

نئی دہلی،09؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) آئی پی ایل 2021 میں ہندوستانی بلے باز چیتشور پجارا کو اس وقت اچھی خبر ملی جب انہیں چنئی سپر کنگز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اب تقریبا سات سال کے بعد پجارا آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں اس ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اب اس بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں کہ آیا ٹیسٹ کے یہ بہترین بلے باز ٹی 20 کرکٹ میں کامیاب ہوسکیں گے یا نہیں۔ اب آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولربریٹ لی کو پجارا کے اسٹرائیک ریٹ پر شبہ ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرح آئی پی ایل میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔ بریٹ لی نے کہا کہ یہ ٹیسٹ نہیں بلکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہے جہاں ایک اننگز 90 منٹ میں ختم ہوجاتی ہے۔پجارا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ان کی تکنیک اور اس کے صبر کے بارے میں کوئی شک نہیں ، لیکن ٹی 20 میں ایک اننگز یعنی 20 اوورز صرف 90 منٹ میں ختم ہوجاتے ہیں۔ اس دوران بلے بازوں کو بڑی تیزی سے رنز بنانے ہوتے ہیں ۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ کیا وہ دباؤ کی صورت میں تیزی سے رن سکیںگے ۔ ہوسکتا ہے کہ وہ یہ کام کرسکیں کیونکہ حال ہی میں ہم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دیکھا ہے کہ ان کا فارم اچھارہاہے۔ رنز بنانے کے لئے ان کے پاس کئی شاٹس ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close