آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021: ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سےہٹایاگیا، کین ولیمسن سن رائزرس حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر

نئی دہلی،یکم مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2021 کے دوران بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ کین ولیمسن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اب کین ولیمسن آئندہ میچوں میں سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد چھ میچوں میں صرف ایک جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔ اب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے اور راجستھان رائلز کے خلاف میچ کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ یہ معلومات سن رائزرس حیدرآباد کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پردی گئی ہے۔

ایس آر ایچ نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سن رائزرس حیدرآباد یہ اعلان کرنا چاہتی ہے کہ اتوار کے میچ اور آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کے لئے کین ولیمسن کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 2016 میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کی سربراہی میں آئی پی ایل ٹرافی جیتا تھا۔ لیکن اس سیزن میں حیدرآباد کی ٹیم فتح جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ وارنر نے آئی پی ایل 2021 سیزن میں 6 میچوں میں 32.16 کی اوسط سے 193 رنز بنائے ہیں ، جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کین ولیمسن نے اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خاص طور پر دہلی کیپٹل کے خلاف 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اور سپر کنگز کے خلاف 26 رنز کی دھماکے دار اننگز ۔ ولیمسن اب تک تین میچوں میں 108 رنز بنا چکے ہیں اور عمدہ فارم میں میں ہیں۔ کین ولیمسن کی کپتانی کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے شائقین امید کر رہے ہوںگے کہ ٹیم دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close