آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 میں اس سال ہندوستانی کھلاڑیوں کا غلبہ ہے، ٹاپ تین بلے بازوں اور گیندبازوں میں ہندوستانی شامل

نئی دہلی ،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا غلبہ برقرار ہے۔ ٹورنامنٹ میں راجستھان رائلز کے خلاف تین وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندبازوںکی فہرست میں رائل چیلنجرز کے تیز گیند باز ہرشیل پٹیل سرفہرست ہیں۔

ہرشل نے آئی پی ایل 2021 میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ آئی پی ایل 2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دہلی کیپٹل کے اوپنر شیکھر دھون سرفہرست ہیں۔ دھون کے چار میچوں میں 57.75 کی اوسط سے 231 رن ہیں۔ دھون کے پاس اورنج کیپ ہے اور ہرشیل پٹیل کے نام پرپل کیپ ہے۔اورنج کیپ دوڑمیں دھون کے پیچھے پنجاب کنگز کے کپتان کے ایل راہل ہیں۔ ممبئی انڈینس کے خلاف ناقابل شکست 60 رنز بنانے والے راہل کے پاس اب پانچ میچوں میں 55.25 کی اوسط سے 221 رنز ہیں۔

ساتھ ہی ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما بھی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ روہت نے اس سیزن کے پانچ میچوں میں 40.20 کی اوسط سے 201 رنز بنائے ہیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیندبازوںکی فہرست میں آر سی بی کے فاسٹ تیز گیندباز ہرشل پٹیل اس وقت پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے نام 13 وکٹ ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی انڈینس کے لیگ اسپنر راہل چاہر جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیںان کے نام 9 وکٹیں ہیں۔ جبکہ راہل کے بھائی دیپک چہر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ چنئی سپر کنگز کی طرف سے کھیلنے والے دیپک چہر چار میچوں میں اب تک آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close