آئی پی ایل

آر سی بی اور سی ایس کے کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید

ممبئی ،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) اتوار کو جب یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور مہندرا سنگھ دھونی کی سربراہی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) مد مقابل ہوں گی تو ان کوشش نہ صرف دو پوائنٹس حاصل کرنے کی بلکہ جیت کے سلسلے کو برقرار کی ہوگی۔ آر سی بی نے اب تک اپنے چاروں میچ جیتے ہیں اور ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ دوسری طرف سی ایس کے نے پہلا میچ ہارنے کے بعد عمدہ واپسی کی اور مسلسل تین میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

آر سی بی نے گذشتہ میچ میں راجستھان رائلز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور وہ اپنی اسی کارکردگی کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہوگی ۔ سی ایس کے کو بھی مسلسل تین جیت کے سلسلے کوبرقرار رکھنا ہوگا اور ایسی صورتحال میں آر سی بی کے لئے کام آسان نہیں ہوگا۔کوہلی اور دیووت پڈکل نے رائلز کے ایک بھی گیندباز کو آخری میچ میں نہیں چلنے دیا اور یہ دونوں سی ایس کے کے خلاف ٹیم کو ایک بار پھر اچھی شروعات دینے کی کوشش کریں گے۔آر سی بی نے اس سیزن میں اچھی شروعات کی ہے اور کوہلی طویل مدتی لیگ میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔آر سی بی کی بیٹنگ کوہلی، جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈویلیئرز اور آسٹریلیائی گلین میکسویل پر بہت زیادہ منحصر ہے۔ ٹیم نے پڈکل کی عمدہ فارم سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ تاہم اب آر سی بی کے بلے بازوں کا مقابلہ دیپک چہر سے ہوگا، جو شروع میں وکٹیں حاصل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔آر سی بی کے گیندبازوںنے بھی اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

محمد سراج نے بہترین کارکردگی کی لیکن اب ان کا مقابلہ سی ایس کے سے ہے جس کے نچلے آرڈر میں بھی اچھے بلے باز ہیں اور ابتداء میں وکٹیں گنوا نے سے وہ دباؤ میں نہیں آتی ۔ رتوراج گائیکواڈ نے تین میچوں میں ناکام رہنے کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف متاثر کن اننگز کھیلی اور فاف ڈو پلیسیس کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے بڑی شراکت کی۔سی ایس کے اچھی شروعات کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کے پاس معین علی اور پھر سریش رائنا جیسے بیٹسمین تیسرے نمبر پر ہیں، جو میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close