آئی پی ایل

آر سی بی نے سات سال بعد شروعاتی دونوں میچ جیتے ، سن رائزرس کو دی مات

چنئی : سن رائزرس حیدرآباد کو چنئی میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ رائل چینلجرس بنگلورو نے آئی پی ایل کے اپنے دوسرے میچ میں حیدر آؓباد کو چھ رنوں سے ہرادیا ۔ میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ گنواکر 149 رن بنائے ، جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم نو وکٹ گنواکر 143 رن ہی بناسکی ۔

حیدرآباد کی یہ مسلسل دوسری ہار ہے ۔ پہلے میچ میں اس کو کے کے آر سے شکست ملی تھی ۔ جبکہ آر سی بی کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے ۔ ٹیم نے لیگ کے افتتاحی میچ میں ممبئی انڈینس کو دو وکٹ سے ہرایا تھا ۔ ٹیم نے سات سالوں کے بعد مسلسل دو شروعاتی میچ جیتے ہیں ۔ ایک دن پہلے اسی میدان پر ڈرامائی مقابلہ میں ممبئی انڈینس نے کے کے آر کو 10 رنوں سے ہرادیا تھا ۔ اس میچ میں بھی ممبئی نے شاندار واپسی کی تھی ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری حیدرآباد کیلئے شروعات اچھی نہیں رہی وردھمان ساہا صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ، مگر اس کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اچھی پوزیشن تک پہنچایا ۔ وانر نے 54 رن جبکہ پانڈے نے 38 رن بنائے ۔ ان دونوں کے علاوہ بیرسٹو نے بارہ رن ، وجے شنکر نے تین رن ، جیسن ہولڈر نے چار رن ، راشد خان نے سترہ رن اور بھونیشور کمار نے دو رن بنائے ۔

اس سے پہلے جارحانہ بلے باز گلین میکسویل (57) کی عمدہ نصف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی کی 33 رن کی اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کو آٹھ وکٹ پر 149 رن کا چیلنجنگ اسکوربنا لیا۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میکسویل نے جیسن ہولڈر کی اننگ کی آخری گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے 41 گیندوں پر 59 رن میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے ۔ کپتان وراٹ نے 29 گیندوں پر 33 رن میں چار چوکے لگائے ۔ وراٹ اور میکسویل نے تیسرے وکٹ کے لئے 44 رن جوڑے۔ شہبازندیم نے 10 گیندوں پر 14 رن میں ایک چھکا لگایا۔ اوپنر دیودت پڈیکل نے 13 گیندوں پر 11 رن میں دوچوکے لگائے۔ واشنگٹن سندر نے آٹھ رن اورکائل جیمسن نے 12 رن بنائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close