آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 : ممبئی انڈینس نے کے کے آر کے منہ سے چھینی جیت، کیسے جیتا میچ ہارگیا کے کے آر ،جانیں یہاں

پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل میں شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے منگل کو اپنے دوسرے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دلچسپ مقابلہ میں دس رنوں سے ہرادیا ۔ گزشتہ سیزن کے دونوں مقابلے میں ممبئی نے کے کے آر کو ہرایا تھا ۔ ممبئی کو سیزن کے پہلے میچ میں آر سی بی سے دو وکٹ سے ہار ملی تھی ۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رن بنائے ، جس کے جواب میں کے کے آر کی ٹیم 142 رن ہی بناسکی ۔ کے کے آر کو آخری 30 گیندوں میں 31 رن بنانے تھے اور چھ وکٹ بچے ہوئے تھے ، اس کے بعد بھی کے کے آر ٹیم میچ نہیں جیت سکی ۔

ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری کے کے آر کو نتیش رانا ( 57) اور شبھمن گل (33) نے شاندار شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے ساڑھے آٹھ اوورس میں 72 رن بنا ڈالے ۔ حالانکہ اس کے بعد راہل ترپاٹھی (5) اور کپتان مورگن (7) بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ اس درمیان نتیش بھی آوٹ ہوگئے ۔ چاروں وکٹ لیگ اسپنر راہل چاہر کو لے ۔ نتیش نے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ۔ شکیب الحسن (9) کو کرونا پانڈیا نے آوٹ کیا ۔

اس کے بعد میچ برابری پر آگیا ۔ کرونال نے اپنی ہی گیند پر رسیل کا صفر پر کیچ چھوڑ دیا ۔ بمراہ نے 18 ویں اوورس میں پانچ رن پر رسیل کا ایک کیچ اور چھوڑا ۔ گیند باز کرونال ہی تھے ۔ آخری دو اوور میں کولکاتہ کو جیت کیلئے 19 رن بنانے تھے ۔ 19 ویں اوور میں بمراہ نے صرف چار رن دئے ۔ آخری اوور میں 15 رن بنانے تھے ، لیکن بولٹ نے صرف چار رن دئے اور دو وکٹ جھٹکے ۔ کے کے آر 7 وکٹ پر 142 رن ہی بناسکی ۔

اس سے پہلے کے کے آر کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم نے اننگز کے پہلے پانچ اوورس یعنی پاور پلے کے پانچ اوورس اسپن گیند بازوں سے کرائے ۔ دوسرے ہی اوور میں لیگ اسپنر ورون چکرورتی نے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو آوٹ کرکے بڑی کامیابی دلائی ۔ ٹیم پہلے چھ اوورس میں صرف 42 رن ہی بناسکی ۔ روہت شرما (43) اور سوریہ کمار یادو (56) نے دوسری وکٹ کیلئے 76 رنوں کی شراکت داری کرکے اننگز کو سبھالا ۔

ممبئی کا اسکور ایک وقت پر تین وکٹ پر 115 رن تھا ۔ اس کے بعد ٹیم نے اگلے 11 رن بنانے میں چار وکٹ گنوا دئے ۔ روہت ، ہاردک پانڈیا (15) ، کائرن پولارڈ ( 5) اور مارکو جینسن (صفر) جلد آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد لگا کہ ٹیم جلد ہی سمٹ جائے گی ، لیکن کرونال پانڈیا نے 15 رن بناکر ٹیم کے اسکور کو 150 کے پار پہنچایا ۔ ممبئی انڈینس کی پوری ٹیم 20 اوورس میں 152 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close