کھیل

آئی پی ایل میں فاتح میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سریش رینا کے نام

نئی دہلی،17؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) سریش رینا جو گزشتہ سیزن تک چنئی سپر کنگز کا حصہ تھے، انڈین پریمیئر لیگ کے 15ویں سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ CSK نے اس سیزن کے لیے سریش رائنا کو برقرار نہیں رکھا اور اس کے بعد اس فرنچائز نے انہیں آئی پی ایل نیلامی میں بھی نہیں خریدا۔ رینا کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپئے تھی، لیکن کسی نے بھی انہیں ان کی بنیادی قیمت پر خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

رینانے کئی سالوں تک اس لیگ میں کھیلا اور خوب رنز بنائے ، رینا کو مسٹر آئی پی ایل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آئی پی ایل میں 5000 سے زیادہ رنز بنانے والے سریش رینا کے پاس اس لیگ میں فاتح میچوںمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔آئی پی ایل میں فاتح میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اب بھی سریش رینا کے نام ہے۔ رینا نے 3559 رنز بنائے جب کہ روہت شرما 3535 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم روہت شرما اب اس معاملے میں تینا سے تھوڑا پیچھے ہیں اور وہ اس سیزن میں انہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ رینا نے آئی پی ایل میں کل 205 میچوں میں 5528 رنز بنائے تھے اور اس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جبکہ 39 نصف سنچریاں ان کے نام ہیں۔آئی پی ایل میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں شیکھر دھون 3433 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ وراٹ کوہلی 3241 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے 3195 رنز بنائے ہیں جبکہ کرس گیل چھٹے نمبر پر ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر 3140 رنز بنائے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button