کھیل

آئی پی ایل : اس ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا سے متاثر،کوارنٹائن ہوئی پوری ٹیم،کیا آئی پی ایل ہوجائےگا بند؟

نئی دہلی : دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ فیزیو پیٹرک فرہارٹ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایک کھلاڑی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ، جس کے بعد دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ سے دہلی نے اگلے میچ کیلئے پونے کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ کرک بز کی خبر کے مطابق دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی اپنے کمروں میں ہیں اور 2 دنوں تک ڈو ٹو ڈور کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

فیزیو کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا تھا ، جس میں ایک کھلاڑی متاثر پایا گیا ہے ۔ اس وجہ سے فرنچائزی کو پونے کا سفر موخر کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ دہلی کیپٹلس، جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے، کو اپنا اگلا میچ پنجاب کنگز کے خلاف 20 اپریل کو مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلنا ہے ۔

اس میچ کیلئے ٹیم کو 18 اپریل کو ہی پونے کے لیے روانہ ہونا تھا ، لیکن کورونا کے حملے کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی روک دیا گیا  ہے ۔ رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی کورونا کی زد میں آیا ہے۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر میں کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں ۔

بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق جن کی رپورٹ کل منفی آئے گی ، وہ پونے جائیں گے۔ وہیں انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ میچ کے دوران بی سی سی آئی نے دہلی کیپٹلس کے کھلاڑیوں کو آر سی بی سے ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا۔

بتادیں کہ پچھلے سال بھی کورونا نے آئی پی ایل کو کافی متاثر کیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل 2021 کا انعقاد 2 مرحلوں میں کیا گیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button