کشمیر

آئی ٹی بی اہلکاروں کی بس کھائی میں گری،6 فوجی جوان ہلاک

پہل گام؍سری نگر، 16اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر کے پہل گام میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا ۔ پہل گام کے چندن واڑی میں آئی ٹی بی اہلکاروں سے بھری بس کھائی میں جا گر ی۔اس حادثے میں 6 جوان ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 19 ایمبولینسیں موقع پر موجود ہیں۔معلومات کے مطابق ایک بس آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو چندن واڑی سے پہل گام لے جا رہی تھی۔

بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں جا گری، بس میں 39 جوان سوار تھے۔ 37 جوانوں کا تعلق آئی ٹی بی پی سے تھا اور دو جوان جموں و کشمیر پولیس کے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام فوجی امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تھے۔ جوان امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران بس بریک فیل ہونے سے دریا میں جاگری۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اننت ناگ ضلع کے چندن واڑی پہل گام کے قریب ایک سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔جنہیں علاج کے لیے آرمی ہسپتال سری نگر لے جایا جا رہا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button