قومی

آئی اے ایف: اگنی پتھ اسکیم کے تحت 7.5 لاکھ درخواستیں موصول

نئی دہلی ، 6جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی فضائیہ نے منگل کو کہا کہ اسے اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے تحت 7.5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل 24 جون کو شروع ہوا اور منگل کو ختم ہوگیا۔یاد رہے کہ 14 جون کو اس اسکیم کے اعلان کے بعد، اس کے خلاف پرتشدد مظاہروں نے تقریباً ایک ہفتے تک کئی ریاستوں کو ہلا کر رکھ دیا اور مختلف اپوزیشن جماعتوں نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

آئی اے ایف نے ٹویٹر پر کہا کہ ئی اے ایف کی طرف سے اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ماضی میں 6,31,528 درخواستوں کے مقابلے میں، جو کسی بھی بھرتی میں سب سے زیادہ تھیں، اس بار 7,49,899 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اگنی پتھ اسکیم کے تحت، ساڑھے 17 سے 21 سال کی عمر کے افراد کو چار سال کی مدت کے لیے مسلح افواج میں شامل کیا جائے گا اور ان میں سے 25 فیصد کو بعد میں باقاعدہ سروس کے لیے شامل کیا جائے گا۔ حکومت نے 16 جون کو اس اسکیم کے تحت بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد کو 2022 کے لیے 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کر دیا تھا اور اس کے بعد مرکزی نیم فوجی دستوں میں اگنی ویروں کو ترجیح دینے جیسے کئی خوش کن اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

بی جے پی کی حکمرانی والی کئی ریاستوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگنی و یر اگنی پتھ اسکیم کے تحت مسلح افواج میں شامل فوجیوں کو ریاستی پولیس فورسز میں بھرتی کے لیے ترجیح دی جائے گی۔مسلح افواج نے کہا ہے کہ نئی بھرتی اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور آتش زنی میں ملوث افراد کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button