بہار

اِدارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس 12 فروری 2023 کو نوادہ میں:تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ

نوادہ ( محمد سلطان اختر ) جب بھی مسلمانوں میں جمود و تعطل کی کیفیت پیداہوئی تب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کے دین متین کے تحفظ کے لئے کسی نہ کسی مرد مجاہد کو آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائی جب توحید و رسالت پر ہرچہار جانب سے حملے ہورہے تھے تب بریلی کی سرزمین سے امام احمد رضا آگے بڑھے جب مسلمانوں کی شدھی کرن کی جارہی تھی تو تاجدارِ اہل سنت حضور مفتیٔ اعظم نے کمان سنبھالی جب قوم کے اندر ایمانی اور روحانی انقلاب پیدکرنے کی ضرورت پیش آئی تو رئیس اعظم اڑیسہ حضور مجاہد ملت نے تحریک خاکساران حق کی ایک انقلابی جماعت تیار فرماکر حکومت وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آوازحق بلندکی جس سے اس وقت کی حکومت کے اہل کاروں کی نیندیں اڑ گئیں اب پھر ضرورت آن پڑی کہ قوم مسلم جو غفلت کی دبیز چادر تان کر سورہی ہے اسے بیدار کرنے کے لئے ایک مضبوط اور مستحکم تحریک چلانے کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے غازئ ملت حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی سابق رکن پارلیمنٹ کو منتخب فرمایا اور "ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس” کے نام سے ایک زبردست تحریک شروع کردی گئی جو کہ بہار ،بنگال،اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے مختلف ضلعوں،شہروں اور قصبوں میں اب تک متعدد کامیاب پروگرام ہوچکے ہیں اور غازئ ملت کے شانہ بشانہ جماعت اہل سنت کے مشاہیر مشائخ کرام،علمائے اسلام اور شعراء چل رہے ہیں ملت میں ہمہ جہت بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسی کے پیشِ نظر آنے والے نئے سال 2023 کے ماہ فروری کی 12 تاریخ صبح 9 بجے سے تا وقت ظہر دارالعلوم فیض الباری نوادہ میں "ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس” کا انعقاد ہونے جارہاہے لہٰذا اس تحریک بیداری کانفرنس میں ضلع کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اپنی مِلی بیداری کا ثبوت دیں مذکورہ بالا بیان قاضئ شہر مولانا نعمان اختر فائق جمالی مہتمم دارالعلوم فیض الباری اور تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے ایک مشترکہ پریس ریلیز جاری کر کے دیاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button