کشمیر

اوڑی میں سید محمد الطاف بخاری کا والہانہ استقبال

ایک عظیم الشان جلسے سے اپنی پارٹی کے سربراہ کا خطاب، کہا سماج کو تقسیم کردینے والی سیاست کو تیاگ دینا ہوگا

‘اپنی پارٹی جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اکثریتی فرقے کے عوام کے حقوق کی بحالی اور اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرتی رہے گی’

اوڑی: ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں پیر کو مقامی آبادیوں اور اپنی پارٹی کے ورکرز نے پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور دیگر لیڈران کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقعے پر پارٹی صدر نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے مسلسل جدوجہد کرنے کے وعدہ بند ہیں۔

اوڑی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے تمام خطوں اور عوام کو انصاف فراہم کرانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام خواہ اُن کا تعلق کسی بھی مذہب، فرقے، خطے، نسل وغیرہ سے کو انکے حقوق دلانے کی کوششوں میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

سید الطاف بخاری نے کہا، "میں جموں کشمیر کے اکثریتی طبقے کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی اور اسکی لیڈرشپ اُن کے حقوق کی حفاظت کرے گی جبکہ ہم اقلیتی طبقوں کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ کریں گے۔ ہماری سیاست مذہبی منافرت یا فرقہ ورانہ تعصب پر مبنی نہیں ہے۔ ہم اُس سیاست میں یقین رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہر مذہب سے وابستہ لوگوں کے حقوق محفوظ ہوں۔”

فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا، "ہم آہنگی اور بھائی چارہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ ایک دائمی امن اور فرقہ ورانہ بھائی چارے کے ماحول میں ہی تمام لوگوں کی خوشحالی اور پورے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی ممکن ہے۔ ہمیں اُس سیاست کو ترک کرنا ہوگا، جس نے ہمیں تقسیم کردیا ہے اور ہمارے سماجی اقدار کو نقصان پہنچایا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں وہ سیاست چھوڑنی ہوگی، جس نے اب تک جموں کشمیر کے لوگوں کو صرف تکلیفیں اور مصیبتیں دی ہیں۔ ہم سالہا سال سے یہاں خونریزی اور تشدد دیکھتے آئے ہیں۔ لیکن اب ہمیں اپنے بہتر مستقبل اور آنے والی نسلوں نے فلاح کے لئے اس سیاست کو ختم کرنا ہوگا تاکہ ہم امن اور مثبت سیاسی عمل کے فوائد سے مستفید ہوں۔”

اوڑی میں ہر عمر اور ہر جنس کے لوگوں نے سید الطاف بخاری اور اُن کے ساتھیوں کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا۔ اُنہوں نے بخاری کو وطن کا ایک ایسا سپوت قرار دیا، جس نے عوام کے ذمہ داریوں کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ مقامی نوجوانوں اور پارٹی کے ورکرز، جن کے ہاتھوں نے اپنی پارٹی کے جھنڈے تھے، نے فلک شگاف نعروں نے سید الطاف بخاری اور دیگر لیڈران کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹٰی کے سربراہ کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے اور اس کی پالیسیوں کی بھر پور حمائت جاری رکھیں گے۔

تقریب میں پارٹی کے جو اہم لیڈران موجود تھے، اُن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، سینئر لیڈر اور پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین دلاور میر، پارٹی ترجمان جاوید حسین بیگ، ریاستی سیکرٹری منتظر محی الدین، سابق رکن اسمبلی سنگرامہ شعیب نبی لون، سابق رکن اسمبلی یاور دلاور میر، پارٹی کے کارڈی نیٹر فضل محمود بیگ، چودھری مشتاق احمد، جنرل سیکرٹری ایس ٹی ونگ خالد بڑھانا، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ کشمیر رفیق بلوٹ، قاضی محمد شیخ۔ الیاس خان، شبیر احمد کوہلی، خورشید احمد خان، محمد الطاف ملک، غلام رسول ڈار، مظفر احمد، سجاد احمد شیخ، سید محمود، صادق خان اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button