قومیممبئی

اورنگ آباد کے ہونہار سپوت نے ملک و قوم کا نام کیا روشن،عمر کمال فاروقی لندن میں بیرسٹر کے اعزاز سے سرفراز

اورنگ آباد: (بذریعہ عبدالوہاب) قرآن میں سب سے پہلا حکم اقرا کا دیا گیا ہے اور مروجہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے دونوں جہاں کی کامیابی کےلئے کوششیں کرنا یہ ہر مسلمان پر فرض ہے اور اپنے اسی فرض کو نبھاتے ہوئے اورنگ آباد کے ہونہار طالب علم عمر کمال فاروقی نے ئندن سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے مثال قائم کی ہے۔ اورنگ آباد مہاراشٹر سے بنیادی تعلیم حاصل کرتے ہوئے لندن کے لنکز ان یونیورسٹی سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ عمر مراٹھواڑہ کے پہلے بیرسٹر اور مہاراشٹر کے بہت کم بیرسٹروں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان ایک دولت مشترکہ ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ بیرسٹر ہونے کی اہمیت رکھتا ہے۔

بھارت میں وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اسدالدین اویسی بھی بیرسٹر تھے۔ ان کے علاوہ مہاتما گاندھی کو بار کونسل آف انگلینڈ اینڈ ویلز میں بیرسٹر بھی کہا جاتا تھا۔واضح رہے کہ بیرسٹر عمر فاروقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے سینئر قائد کمال فاروقی کے فرزند ہے ۔اورنگ آباد کا یہ ہونہار سپوت دوران تعلیم بھی ہندوستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سرگرم عمل رہا لنکنز ان لندن کی معزز سوسائٹی نے بیرسٹر کے طور پر اہل افراد کے لیے مائیکل ماس ٹرم کی بار کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تاریخی تقریب میں بمبئی ہائی کورٹ کے وکیل اور مہاراشٹر اسٹیٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان عمر کمال فاروقی کو لنکنز ان کے خزانچی جوناتھن کرو نے بیرسٹر کے جلیل القدر خطاب سے نوازا۔ اس تقریب میں اس سے قبل برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم جیسے مارگریٹ تھیچر، ٹونی بلیئر، ڈیوڈ کیمرون، سنگاپور، ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور دنیا بھر سے دیگر قانونی ماہرین نے میزبانی کی ہے۔ یقین محکم، عمل پیہم کی نصیحت کو اپنے کردار میں اتارتے ہوئے اس با صلاحیت نوجوان نے نوجوانوں کےلئے ایک مشعل راہ تیار کی ہے۔ عمر کمال فاروقی کی اس کامیابی پر ملک اور دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاجارہا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button