کالمز
اورنگ آبادکی پن چکی
مہاراشڑاکے مشہورشہروں میں سےایک اورنگ آبادہے-اس شہر میں ایک پن چکی ہےاس کودیکھنے کے لئےدوردورسے لوگ آتےہیں-پن چکی کی عمارت کے صحن میں ایک بڑاحوض ہے حوض کے ایک سرے پر ایک آبشارہے جو(20)بیس فٹ اُنچی دیوارسے حوض میں گرتا ہے-اسی کےقریب آٹاپسنے کی چکی ہے-جوپانی کےزروسےچلتی ہے اِس وجہ سےاس جگہ کانام پن چکی پڑا -آبشارکاپانی ایک نہر کے زریعہ آتاہے جوزمین کےاندر سےبہتی ہے یہ نہر ایک چشمے سے نکلتی ہے -جواورنگ آباد سے دورایک اُنچی جگہ پرہے-نہرکاپانی جب پن چکی تک آتاہے تونالیوں سے دیوار پرآپڑہے اورپھر منڈیرسےآبشار بن کرگرتاہے-اسی نہرکےپانی سے چکی چلائ جاتی تھی اور آٹاپیسنے کا کام لیاجاتاتھاختم شدہمرسلہمحمد ضیاءالدین حسا می منیرکرانہ اسٹورسلمان نگرچنتل میٹ حیدرآباددکن