قومیمدھیہ پردیش

انڈین سائنس کانگریس: قرآن کریم کے سنہری حروف والے نایاب نسخے کی نمائش

ناگپور، 4جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) 108ویں انڈین سائنس کانگریس میں قر آن کریم کا ایک ایسا نسخہ نمائش کے لئے رکھا گیا ہے جو سنہری روشنائی سے تحریر کیا گیاہے۔یہ 16ویں صدی کا ایک نایاب نسخہ ہے۔ یہ نسخہ آر ایس ایس سے متاثر ایک تنظیم کی تحویل میں رہتا ہے۔ واضح ہوکہ منگل کو یہاں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کیا گیا۔

سونے کی روشنائی والے قرآن کی نمائش کرنے والی تنظیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دنیا بھر میں سنہرے حروف والی مقدس کتاب کے صرف چار نسخے ہیں،جن میں سے یہ ایک ہے۔آئی ایس سی نمائش میں ناگپور میں قائم ریسرچ فار ریسرجینس فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے ایک اسٹال نے یہ کاپی رکھی ہے۔ یہاں قرآن کریم کے ساتھ کچھ نوادرات کے نسخے بھی، جن میں سے کچھ صدیوں پرانے مانے جاتے ہیں، نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ آر ایف آر ایف ، بھارتیہ تعلیم منڈل (بی ایس ایم) کی تحقیقی شاخ ہے۔ اس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ تعلیم کے میدان میں قومی بحالی کو پورا کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

سنہری حروف والا نسخہ قرآن 16ویں صدی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی جانکاری نیشنل اتھارٹی فار مینو اسکرپٹس کے پرنسپل تفتیش کار بوبڑے نے دی۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں اس قرآن کے صرف چار نسخے ہیں۔ اس قرآن کے حاشیے نستعلیق رسم الخط میں لکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نستعلیق اور کوفی فارسی میں مستعمل دو رسم الخط ہیں۔ نستعلیق کو دنیا کا بہترین رسم الخط مانا جاتا ہے، نایاب سونے کی روشنائی والے قرآنی نسخے کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کے 385 صفحات کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظام حیدرآباد کے دیوان کے خاندان نے انہیں قرآن کا ایک نسخہ دیا تھا۔

بوبڈے نے کہا کہ ایران کے صدر کے مشیر خصوصی طور پر آر ایف آر ایف مجموعہ دیکھنے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آر ایف آر ایف کے پاس ہندوستانی تاریخ، مذاہب اور قدیم ہندوستان کی سائنس کے 15,000 مسودات موجود ہیں۔ ابو الفضل کے 1577 میں لکھے گئے اکبر نامہ کے بارے میں دنیا جانتی ہے۔ آر ایف آر ایف کے پاس وہ کتاب ہے،جب ہمارے پاس فارسی میں لکھی گئی ’طب اکبر‘ بھی ہے جس کے بارے میں دنیا نہیں جانتی۔بوبڑے نے کہا، طب اکبر 17ویں صدی میں لکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایف آر ایف کے مجموعے میں تاریخ تاج بھی شامل ہے جس میں تاج محل کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button