کھیل

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا،فاسٹ بولر محمد شامی کا کھیلنا طے

نئی دہلی ، 16اکتوبر( ہندوستان اردو ٹائمز) T20 ورلڈ کپ 2022 شروع ہو چکا ہے۔ نمیبیا نے آج پہلے میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی ہے۔وہیں اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم 23 اکتوبر سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس سے پہلے ہندوستان کو 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلنا ہے۔ اس میچ میں ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کی واپسی یقینی ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل اپنی لے میں اترنا چاہیں گے۔

ٹیم انڈیا آسٹریلیا کیخلاف پہلے پریکٹس میچ میں 15 کھلاڑیوں کو کھیل سکتی ہے۔ لیکن پاکستان کیخلاف میچ میں پہلے 11 کھلاڑی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کیے گئے محمد شامی طویل عرصے بعد میدان میں اتریں گے۔ وہ دورہ انگلینڈ کے بعد میدان میں واپس آئیں گے۔ وہ 2021 کے T20 ورلڈ کپ کے بعد سے اس فارمیٹ میں ہندوستان کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔

تاہم، آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، شامی نے این سی اے میں کچھ بولنگ سیشن کیے اور سلیکٹرز کو لگتا ہے کہ یہ انھیں تال میں واپس لانے کے لیے کافی ہے۔دوسری جانب شامی پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں کھیل کر اپنی رفتار واپس کرنا چاہیں گے۔ ہندوستان کے مشہور بلے باز کوہلی بھی آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں واپسی کریں گے۔ وہ ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دونوں وارم اپ میچوں سے باہر ہو گئے تھے۔

دوسرے وارم اپ میچ میں خود کو باہر رکھنے والے ہندوستانی کپتان روہت شرما کی بھی آسٹریلیا کیخلاف پریکٹس میچ میں واپسی ہوگی۔اس پریکٹس میچ میں روہت شرما پلیئنگ الیون میں ایک اور اسپنر کو آزمانا چاہیں گے۔ اکشر پٹیل ہندوستان کے پہلے اسپنر ہیں لیکن دوسرے اسپنر کے لیے آر اشون اور یوزویندر چہل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نیز دیپک ہڈا کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ٹیم کو بولنگ سے سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button