کھیل

انڈیاکو ہراکر بڑا اپ سیٹ کرنا چاہیں گے : شکیب الحسن

ملبورن ، یکم نومبر ( ہندوستان اردو ٹائمز) بنگلہ دیش کی ٹیم بدھ کو ایڈیلیڈ میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔ ٹیم انڈیا یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کا دعویٰ مضبوط کرنا چاہے گی۔ اس سے پہلے اتوار کو ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس وقت جنوبی افریقہ گروپ 2 میں سرفہرست ہے۔ جبکہ ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ اب انڈیا کے خلاف میچ سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بڑا بیان دیا ہے۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم انڈیا فیورٹ ضرور ہے، لیکن ہم اس میچ میں اپ سیٹ کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے آئی ہے، ہماری ٹیم یہاں ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئی۔ شکیب الحسن نے مزید کہا کہ اگر ہم ٹیم انڈیا کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوئے ،تو اپ سیٹ ہوگا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیخلاف میچ میں ہم اپنا سو فیصد دیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ بدھ کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم گروپ-2 میں 3 میچوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیم انڈیا نے پاکستان اور ہالینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی، لیکن جنوبی افریقہ کیخلاف اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح 3 میچوں کے بعد ہندوستانی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ اورہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش اور ہندوستان کے 4-4 پوائنٹس ہیں، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا تیسرے نمبر پر ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button