دیوبندکھیل

انڈر 16اور انڈر14کے ٹرائیل میچ دیوبند کی گلوبل اکیڈمی میں کرائے جائیں گے۔اکرم سیفی

ہونہار کھلاڑیوں کو ادارہ کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔سعد صدیقی

دیوبند،12؍جولائی(رضوان سلمانی) گلوبل کرکٹ اکیڈمی میں چل رہی فسٹ فیضان میموریل انڈر 16کرکٹ ٹورنمینٹ کے فائنل میچ میں گلوبل اکیڈمی دیوبند کی ٹیم نے نکوڑ کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔گلوبل نالج پارک کے میدان میں ہوئے فائنل میچ میں گلوبل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے متعینہ 25؍اوور میں 212رن کا ہدف نکوڑ کی کیلون کرکٹ اکیڈمی کے سامنے رکھا جواب میں کیلون کرکٹ اکیڈمی نکوڑ کی میں ٹیم صرف دس اوور میں164؍رن بناکر آلاورٹ ہوگئی ۔

مین آف دی میچ ابھیشیک پنڈیر کو دیا گیا ۔مہمان خصوصی سہارنپور ڈسٹرک کرکٹ ایسوسی ایشن ڈائریکٹر اکرم سیفی نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ آنے والے وقت میں انڈر 16اور انڈر14کے ٹرائیل میچ دیوبند کی گلوبل اکیڈمی ہی کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر آکر انہیں بڑی خوشی ہوئی کہ ضلع کے ہونہار بچے اتنا اچھا کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے کیونکہ بہت سے طلبہ وطالبات میں پوشیدہ ہنر سامنے آتے ہیں ۔

گلوبل نالج پارک کے چیئرمین سعد صدیقی اور کو چیئرمین احمد صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مالی طور سے کم زور ہونہار کھلاڑیوں کو ادارہ کی جانب سے مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کالج کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کے اندر چھپی صلاحیتیں سامنے آئیں اور وہ آگے چل کر ملک کا نام روشن کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھر پور توجہ دیتا ہے ۔اس موقع پر فیضان ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن،ساجد عمر،گلوبل اکیڈمی کے کوچ محمد شعیب،ونے کمار،روش راٹھی،ارجن سنگھ،راج شیکھر،راجیو گوئیل وغیرہ موجود رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button