بہار

انور حسین کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں  مظفر پور  ضلع کا صدر بننے پر مبارکبادی

مظفرپور ( پریس ریلیز ) مظفر پور ضلع کے افضل پور سمیرا کے رہائشی محمد انور حسین کو مسلم بیداری کارواں کے ریاستی صدر و بہار منتھن ہندی روزنامے کے ریاستی بیرو چیف محمد سلطان اختر نے مظفر پور  ضلع کا صدر نامزد کیا ہے۔
تنظیم نے انور حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مظفر پور ضلع کی ذمہ داری سونپی ہے۔  ریاستی صدر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انور حسین غریب، مظلوم ،  دبے کچلے لوگوں کی آواز بن کر معاشرے کو متحد اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انور حسین نے صدر کا خط لیتے ہی اپنے قومی صدر نظرے عالم اور ریاستی صدر محمد سلطان اختر کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی نئی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تنظیم کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا ۔
انور حسین کو مظفر پور ضلع صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دینے والوں میں فخر عالم ، کلیم اللہ سلفی ، عبدالواسع ، محمد اکرم ،  اسد ندوی، قاری سعید ظفر، محمد طالب، محمد ریحان، محمد رشید، اشتیاق احمد وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button