بہارپٹنہ

انسانیت کے لئےضروری ہےکہ تعلیماتِ نبویؐ پرعمل کرے : قاری شعیب احمد

اصلاح معاشرہ مسلم پرسنل لابورڈضلع نوادہ کےزیراہتمام سیرت النبی جلسہ کاانعقاد

نوادہ (محمد سلطان اختر ) مکہ مسجددارالقرآن مدرسہ عظمتیہ برانچ انصارنگرنوادہ میں بعدنماز مغرب عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ اصلاح معاشرہ کمیٹی مسلم پرسنل لابورڈ ضلع نوادہ کےزیراہتمام حضرت قاری شعیب احمدکنو ینراصلاح معاشرہ کمیٹی مسلم پرسنل لابورڈ ضلع نوادہ کی صدارت میں منعقدہوا مولانا ابوالعاص مظاہری کی تلاوت اورقاری شہادت حسین قاسمی کی نعت سےمجلس کاآغاز ہوا جبکہ نظامت کےفراٸض قاری مقصوداحمدنعمانی نے انجام دی

حضرت قاری شعیب احمد صا حب نےفرمایااللہ تعالیٰ نےخوبصورت اوربڑی وسیع بستی انسانوں کیلٸے بسائی ہےاس دنیاں میں ان گنت مخلو قات ہیں ہر ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ساری مخلوق ایک مقررہ دستور کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دے رہےہیں چاہےجمادات ہویانباتات حیوا نات کا بھی یہی حال ہےان کا کھانا پینا ، لڑنا جھگڑنا ، اپنی غذاؤں کو تلاش کرنا ، حملہ کرنا اور مدافعت کرنا ہم اپنی آنکھو ں سے دیکھتے ہیں ساری مخلوق اپنےسپردکیےہوۓکاموں میں مصروف ہیں اوریہ سب ایک اللہ کی رہنمائی میں سفرطےکررہے ہیں قرآن حکیم میں رب کریم نےارشادفرمایاکہ یہ اللہ تعالی کا کمال ہے کہ اس نے ہر چیز کو صورت بھی بخشی اور اسے زندگی گذارنے کے بارے میں راہ بھی بتاٸی اور سلیقہ بھی سکھایا تورب کاٸنات نے ہر چیز کو ایک مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور اسے دنیا میں رہنے سہنے کا طریقہ بتادیا ہے ، تو کیا انسان کو اپنی زندگی بسر کرنے کے لئے کسی طریقہ اور نظام کی ضرورت نہ ہوگی ؟ یقیناً ہوگی بلکہ زیادہ ہوگی،کیوںکہ انسان ایک حد تک با اختیار مخلوق ہے اور عقل و فہم کی نعمت نے اس کی نیکی اور بدی کے دائرہ کو بہت وسیع کردیاہے اس لئے انسان سب سے زیادہ اس بات کا محتاج ہےکہ اس کوسیدھی راہ بتانےوالاہو اللہ تعالیٰ نے رسول ونبی کےذریعہ انسان کی رہنماٸی کی،

پیغمبر کتاب ِالٰہی کی شرح اور اس کا بیان ہوتا ہے ایک ایک حرف جو اس کی زبان سے نکلے ایک ایک عمل جو اس کے اعضاء و جوارح سے صادر ہو اور ایک ایک اختیاری کیفیت جو اس پر طاری ہو ، منشاء ِربانی کا اظہار اور انسانیت کے لئے اُسوہ و نمونہ ہے انسانیت کیلٸے ضرو ری ہیکہ پیغمبراسلام کی پیروی کرے اوران کےبتاۓ ہوۓراستے پرچلکرکامیابی حاصل کرےاس اجلاس میں قاری مقصواحمد کنوینراصلاح معاشرہ کمیٹی انصارنگرقاری شوکت مظاہری کنوینراصلاح معاشرہ کمیٹی کمالپورقاری شہادت حسین قاسمی کنوینراصلاح معاشرہ کمیٹی بھدونی قاضی ضیا ٕالدین مظاہری ناٸب کنوینربھدونی شریف مولانامحمدنصیرالدین مظاہری امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نوادہ ایس پی وڈی ایس پی نیازاحمدمولاناابوطلحہ مظاہری نےخطاب کیا،تھانہ پربھاری شہریاراختر پروفیسر عتیق احمدمولانامنت اللہ الحاج سیف الرحمن الحاج فصیح احمدجناب کلیم الدین اسلم آزادجہانگیرعالم سرفراز احمدچیٸرمین اےاسکواٸر ڈاٸنو سٹک انصارنگرودیگرکثیرلوگوں نےشرکت کی قاری شعیب احمد کی دعا ٕ پرمجلس اختتام ہوا

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button