بین الاقوامیعجیب و غریب

اندھیرے میں ڈوبا پاکستان، اسلام آباد سے کراچی تک بجلی گُل

معاشی بحران کا شکار پاکستان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کا یہ پڑوسی ملک اب اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایک حصہ پیر کی صبح سے ہی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گڈو کے درمیان ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنوں میں آئی خرابی کے باعث پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی گل ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ آج صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی ڈاون ہو گئی جس کے سبب بجلی کا بڑے پیمانے پر بحران پیدا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ، لاہور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقے بجلی کے جانے سے متاثر ہیں۔ ان شہروں میں بجلی بحال ہونے میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس وقت کراچی کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔

وزارت کے مطابق سسٹم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی جنگی پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اور گزشتہ ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے گرڈ کو محدود تعداد میں بحال کر دیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button