حیدرآباد

انجینئرنگ طالبہ کی آشنا نے کی خفیہ تصویر لیک ،طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد، 27فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) تلنگانہ کے ورنگل میں انجینئرنگ کی ایک طالبہ نے اس وقت پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جب اس کے ایک مرد دوست نے اس کی خفیہ تصاویر دوسروں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ طالبہ کی دوستی گریجویٹ طالب علم سے تھی، جو اس سے پیار کرتا تھا۔ اس نے بتایا کہ بعد میں اس کی ایک اور انجینئرنگ کے طالب علم سے تعارف ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی اور گریجویٹ طالب علم کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد میں اس نے مبینہ طور پر اس کی کچھ ذاتی اور خفیہ تصاویر اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے طالبہ پریشان ہوگئی اور اس نے اتوار کی شام ایک رشتہ دار کے گھر میں پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔طالبہ کے والدین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ انتہائی قدم دونوں افراد کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے اٹھایا اور وہ اب پولیس کی حراست میں ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button