انجمن طلبہ قدیم سٹی ہائی اسکول لارڈبازار کی چوتھی المونی میٹ

حیدرآباد(راست) انجمن طلبہ قدیم سٹی ہائی اسکول لارڈبازار چامینار کے طلبہ کی چوتھی المونی میٹ مکہ فنکشن ہال پلازہ کالاپتھر میں منعقدہوئی۔جس میں دسویں جماعت کے1986بیاچ ، مختلف بیاچس کے سابق طلبہ اور اسکول میں زیرتعلیم طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے اس موقع پر سٹی ہائی اسکول لارڈ بازار کے فروغ اوراردو زبان کی ترقی وترویج کیلئے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پرطلبہ نے ملک وملت کودرپیش مسائل پرتفصیلی گفتگو کی۔ محمدیوسف سرور عرف شاہد سرکار نے خیرمقدمی تقریر کی۔انہوں نے کہاکہ ہرسال26جنوری کے دن اسکول کی المونی میٹ منعقدہوتی ہے۔ خصوصی طورپر بیرون ملک سے کئی طلبہ 26جنوری کو اس میٹنگ میں شرکت کیلئے یہاں آتے ہیں۔ اسکول کے سابق طلبہ جمع ہوکر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اسکو ل میں زیرتعلیم طلبہ کی اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی کرتے ہیں۔ تمام طلبہ نے ایک دوسرے سے خوشگوارانداز میں ملاقات کرتے ہوئے اسکول کے لمحوں کی یاد کوتازہ کیا۔ طلبہ قدیم نے اساتذہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ۔شیخ منیر نے کہاکہ اس طرح سابق طلبہ کاایک جگہ جمع ہوکر طلبہ کی رہنمائی کرنا اچھی بات ہے۔ المونی میٹ کاآغاز حافظ نجم الدین توفیق کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔
نعمت اللہ خان نے نظامت کے فرائض انجا م دیئے۔ہیڈماسٹر محمدلائق علی خا ن نے بھی ا س موقع پرخطاب کیا اور کہا کہ سینئرس کااس طرح سے جونیئرس کی رہبری کرنے ایک اچھا عمل ہے اس سے جونیئرس کوبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسکول لارڈ بازار سے کشن باغ منتقل ہوا ہے ۔اسکول کے سابق طلبہ عبدالمنان ، عبدالحسین، عابدحسین، عبدالکریم، ایوب، فضل احمد صدیقی، غلام مصطفی ، حمید محی الدین علی، خالد سیف اللہ، محمداسد علی، میر انورعلی، محمداعجاز، محمدعبدالسعید، محمد ایوب، محمد عبدالسمیع، محمد منیراحمد ،محمد نعمت اللہ خان، محمدوسیم الدین ،محمد منور حسین، حافظ محمد نجم الدین توفیق، مجید، محمد ولی الدین، سید ساجد، سید تنویراحمد، محمد علی، سید عبدالرحیم، سید بندے علی، سید مقصود علی ، سید حمید الدین قادری ، سید شرف الدین، سید شاہ ریاض خلیل اللہ حسینی اور دیگر موجودتھے۔