دیوبند

انجمن حمایت اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد

انجمن کا مقصد ملک و ملت کی خدمت قومی و ملی اتحاد قائم کرنا : مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی

دیوبند، 30؍ اگست (رضوان سلمانی) آج جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ کے دفتر اہتمام میں انجمن حمایت اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز جامعہ کے طالب علم محمد انس کی تلاوت کلام پاک اور جاوید کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پرانجمن کے صدر مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم اور انجمن کے تمام احباب ایک مشن پر کام کر رہے ہیں اور ہمارے مقاصد میں اولین مقصد ملک ملت کی خدمت قومی و ملی اتحاد ملت میں تعلیمی بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اگر ہم تمام لوگ اخلاص سے کا م کریں گے تو کام میں برکت ہوگی اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

مولانا نے کہا کہ ملک میں کچھ فرقہ پرست طاقتیں انسانیت کو آپس میں تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔جب کہ ہم محبت اور بھائی چارے کا علم بلند کر کے ہی دم لیں گے۔ ہم عنقریب ہی ایک گاڑی ایمبولینس کے طور پر خریدنے کی کوشش میں ہیں جو بلا تفریق مزہب و ملت علاقہ میں طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے تم میں بہترین لوگ وہی ہیں جو انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، اللہ کا احسان ہے اللہ نے ہمیں اس کار خیر میں لگایا ہوا ہے۔انجمن کے سکریٹری مولانا خالد نے سابقہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کے تحت ایک سیرت النبی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔ جو ہر مسجد میں جا کر نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائل اور سیرت کو بیان کرے تاکہ لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بارے میں معلومات حاصل کرائی جاسکے۔ انہو ںنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام دیگر چھوٹے چھوٹے مقامات پر بھی ہونے ضروری ہیں اور اسی کے ساتھ ایسا نظم بھی قائم کیا جائے جس میں ہم اپنے غیر مسلم بھائیوں تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو پہنچاسکیں۔ سکریٹری کی اس رائے کو تمام شرکاء مجلس نے قبول کیا اور کہا اس طرح کے کام ہونا بہت ضـروری ہیں تاکہ لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بارے میں معلومات ہوسکے۔

اس دوران حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والوں کے لئے ایصال ثواب کیا گیا، خاص طور سے مولانا سید مکرم سنسار پوری ، مولانا نثار احمد مظاہری ، ڈاکٹر شفیق احمد رائے پوری وغیرہ، اللہ ان حضرات کی قبروں کو نور سے منور فرمائے۔انجمن کے ضلع نائب صدر قاری رضاء الرحمان نے کہا کہ جب ہی ہماری انجمن کامیاب ہوسکتی ہے کہ ہم اخلاص اور اتحاد کے ساتھ کام کریں۔ اخیر میں بطور میزبان صدر مجلس مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صدر صاحب ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر قاری فرقان نائب تحصیل صدر سہارنپور، مولانا سلیم سکریٹری تحصیل بہٹ، مفتی ریحان قاسمی، قاری مطیع الرحمن قاسمی سکریٹری سہارنپور ، مولانا شاکر عارفی شہر صدر چلکانہ، مولانا نوید مظاہری ضلع صدر سہارنپور، قاری رضاء الرحمان، ایڈوکیٹ مدثر،قاری عابد کاشفی، مولانا راشد قاسمی، مفتی عثمان قاسمی جنرل سکریٹری سہارنپور، مولانا حسین مظاہری، مولانا اسامہ کریمی اتراکھنڈ انچارج، قاری مرسلین سعادتی، قاری عبد الرحمن، قاری عبد الوہاب، حاجی خورشید، ٹھیکیدار نصیر، مولانا تفضیل، قاری محمد اعظم رحمانی،قاری اسعد، ماسٹر توصیف، مولانا ذاکر، قاری مستفیض کاشفی انجمن موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا خالد ندوی نے انجام دیئے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button