قومی

امیش کولہے قتل کیس کے ملزم شاہ رخ پٹھان پرجیل میں حملہ

امراوتی، 27 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) امیش کولہے قتل کیس کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر 5 قیدیوں نے حملہ کیا۔واقعے کے بعد ملزمان کو مختلف بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تمام ملزمان واردات کے وقت تک ایک ہی بیرک میں تھے۔ممبئی کے این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

امراوتی میں 21 جون کی رات ڈرگ ڈیلر امیش کولہے کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔اس نے بی جے پی لیڈر نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کیا تھا۔پولیس نے شیخ عرفان، مدثر احمد (22)، شاہ رخ پٹھان (25)، عبدالتوفیق (24)، شعیب خان (22) عاطف رشید (22) اور یوسف خان بہادر خان (44) کو امیش کولہے قتل کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button