مدھوبنی

امیرشریعت کےلیۓ مولانا احمدولی فیصل رحمانی کاانتخاب خوش آئند : مولانا مشتاق احمدفہمی

مدھوبنی:13اکتوبر(منت اللہ رحمانی) دارالقضاءامارت شرعیہ مدرسہ رحمانیہ یکہتہ ضلع مدھوبنی میں ایک تہنیتی نشست زیر صدارت الحاج مسرور احمد(چنو)صدرمدرسہ رحمانیہ یکہتہ منعقد ہوئی،جس میں علاقہ ومضافات سے ایک بڑی تعداد علماءائمہ اوردانشوران کی شرکت ہوئ،اور تمام شرکاء نے متفقہ طور پر حضرت مولانااحمدولی فیصل امیر شریعت ثامن متخب ہونے پردلی مبارک پیش کیا،اور امیرشریعت کے ساتھ سمع وطاعت اور ہرموقع سے تعاون وتائیدکایقین دلایا،اس موقع پر مولانامشتاق احمدفہمی رکن شوری امارت شرعیہ نے کہاکہ امیرشریعت کے لیۓ مولانااحمدولی فیصل رحمانی کاانتخاب خوش آئیندہے،

مولانامطیع الرحمن قاسمی پرنسپل مدرسہ رحمانیہ یکہتہ نے کہاکہ یہ انتخاب ملک وملت کے لیۓ نہایت موزوں ہے۔ان شاءاللہ امارت شرعیہ کواس سےمضبوطی ملیگی،قاضی رضوان احمدمظاہری قاضی شریعت مدرسہ رحمانیہ یکہتہ نےکہاکہ نومنتخب امیرشریعت اس خانوادے کے چشم وچراغ ہیں جس کے احسان عظیم سے نہ صرف بہار بلکہ ملک کی گردن گراں بارہے۔اس موقع پرجناب رزیق احمدسیکریٹری مدرسہ رحمانیہ یکہتہ،کے علاوہ نومنتخب مکھیاجناب نجیب احمدمنٹو،منظور احمدشمسی،خالداحمدفلاحی،ابوبکررحمانی،نائب قاضی مفتی سلطان احمدقاسمی،مولاناامتیازاحمدندوی،نہال احسن،حافظ نصیرالدین،مولاناظل الرحمان ندوی،شریف انصاری،ماسٹرضیاءالدین،خورشیداحمدمفتاحی، ودیگرذمہ داران حضرات نے مدرسہ رحمانیہ کے لیٹرپیڈپر دستخط کرکے امیرشریعت ثامن کے ساتھ سمع وطاعت اور ہرموقع سے تعاون کایقین دلایا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close