حیدرآباد

امریکہ کے ادبی دورہ سے واپسی پرفرید الدین صادق کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس ومشاعرہ

حیدرآباد(راست)ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق کئی خوبیوں کے مالک ہیں۔ ان کا نام لمکا بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل ہے۔ وہ قریب پچاس کتابوں کے مصنف ہیں اور انہوں نے اپنے بزم کی جانب سینکڑوں ادبی اجلاس ومشاعرے منعقدکیے ہیں۔ ان خیالات کااظہار بزم علم وادب کی جانب سے ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق کی امریکہ میں کامیاب اردو شعروادب کی سرگرمیوں پر مسدوسی ہائوز ملغپورہ میں منعقدہ تہنیتی اجلاس ومشاعرہ سے مقررین نے کیا۔

صدربزم علم وادب ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے کہاکہ ڈاکٹرخواجہ فریدالدین صادق نے امریکہ میں حیدرآباد دکن کی امریکہ میں کامیاب نمائندگی کی ہے۔ وہاں ان کے اعزاز میں کئی ادبی اجلاس ومشاعرے منعقدہوئے جو بڑے اعزاز کی بات ہے۔ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق ایک حرکیاتی شخصیت کے مالک ہیں اور وہ جہاں جاتے اردو کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹرناظم علی نے ریاست میں اردوزبان کی ترویج وترقی پراپنا مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نونہالوں کو اردو سیکھانے کیلئے ہم کوجدوجہد کرنا چاہئے۔ ڈاکٹرخواجہ فریدالدین صادق نے بزم علم وادب کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے ان کیلئے اس تقریب کاانعقادعمل میں لایا۔انہوں نے افسو س اظہار کیاکہ بیرون ملک میں یہاں کے لوگ جب جاتے ہیں تو وہ اردو اپنے بچوں کونہیں سکھارہے ہیں ۔

محسن خان ادبی اجلاس ومشاعرے کے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ بعدازاں ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق کی صدارت میں مشاعرہ کاانعقادعمل میں لایاگیا۔ یوسف روش، ڈاکٹرنادرالمسدوسی ،ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق، نوید جعفری، افتخار عابد، ظہور ظہیرآبادی اور ثناء اللہ وصفی نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پراقبال فاطمہ کی دوکتابوں عالم انسانیت کو اسلام کی ضرورت اور جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی کردار کا رسم اجراء عمل میں آیا۔افتخار عابد کے شکریہ پراس تہنیتی اجلاس ومشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button