بین الاقوامی

امریکا : وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویٹو میگیولو نے کہا کہ شام 7بجے کے قریب 2 مرد اور 2 خواتین وائٹ ہاؤس کے پنسلوانیا ایونیو کے قریب لافائیٹ اسکوائر میں موجود تھے جہاں ان کے انتہائی نزدیک آسمانی بجلی گری۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور امریکی پارک پولیس کے افسران قریب ہی موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور چاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button