بہار

امارت شرعیہ کےزیراہتمام ہر ضلع میں اٸمہ وذمہ داران مساجدکاتربیتی اجلاس منعقد ہوگا:مولانانصیرالدین مظاہری

ضلع ارول میں تربیتی اجلاس 28 اگست کو مدرسہ عظمتیہ بھداسی ارول میں منعقدہوگا

ارول (محمد سلطان اختر) امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےزیراہتمام ضلع ارول کےتمام اٸمہ کرام وعلماۓ عظام ذمہ داران مساجد کاتربیتی اجلاس 28اگست بروزاتواربوقت دس بجے دن مدرسہ عظمتیہ بھداسی میں منعقد کرانےکا فیصلہ باہم مشورہ سےطےہوا جناب مولانامحمدنصیرالدین مظاہری امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نےفرمایاکہ حضرت امیرشریعت مولاناسید احمدولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کی ہدایت پرناٸب امیرشریعت حضرت مولانا محمدشمشاد رحمانی قاسمی صاحب اورقاٸم مقام ناظم حضرت مولانامحمد شبلی القاسمی صاحب نےطے کیاکہ تمام ضلع میں اٸمہ کرام علماۓعظام وذمہ داران مساجد کیلٸےتربیتی مشاورتی اجلاس منعقدکیاجاۓ،

الحمداللہ آج بتاریخ 28جولاٸی کو جناب مولانامطیع الرحمن قاسمی ناظم مدرسہ عظمتیہ بھداسی جناب مولانازین العا بدین قاسمی امام مسجد شاہی محلہ ارول جناب مولانا ارشاد صاحب ناظم مدرسہ قاسم العلوم محلہ واصل پورارول جناب مولاناطفیل اشرف صاحب ناظم مدرسہ تجویدالقرآن ارول جناب مولانانسیم صاحب مدرسہ قاسم العلوم ارول جناب آفتاب صاحب وغیرہم کے مشورہ سےطےہواکہ ضلع ارول کےاٸمہ کرام کاتربیتی ومشاورتی اجلاس مدرسہ عظمتیہ بھداسی ضلع ارول میں منعقدہوگا اس اجلاس کی تیاری شروع کردی گٸی ہے

جناب مولانا مطیع الرحمن قاسمی صاحب مولاناطفیل اشرف مولانازین العابدین مولاناارشادصاحب مولانانسیم صاحب وغیرہم نےمشترکہ طورپرفرمایاکہ مدرسہ عظمتیہ بھداسی میں منعقدہونےوالے اجلاس میں ان شا ٕاللہ مرکزی دفترامارت شرعیہ پھواری شریف سےعلماۓ کرام کی تشریف آوری ہوگی موجودہ حالات میں ہماری کیاذمہ داری ہے،مساجدومدارس کاتحفظ کارکیاہوں،آپسی بھاٸی چارگی قاٸم رکھنےکےطریقہ کارپر غور،صالح معاشرہ کی تشکیل میں ہماری ذمہ داری
ان موضوعات پرتبادلہ خیال ہوگا ضلع کےتمام اٸمہ کرام تاریخ نوٹ فرمالیں اورمسجد کےذمہ داران کودعوت دیں اوراجلاس میں شرکت فرماٸیں۔۔۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button