پٹنہ

امارت شرعیہ بہار کا ماہانہ وظیفہ پانے والوں کے لیے اہم اعلان

پٹنہ ، 3 اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) پریس ریلیز کے مطابق امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانامحمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ امارت شرعیہ ایک عظیم ملی وفلاحی ادارہ ہے،یہاں سے دیگر اہم کاموں کی طرح محتاجگان کی وقتی امداد کے ساتھ حضرت امیر شریعت کی منظوری سے باضابطہ ماہانہ وظیفہ بذریعہ بینک دیا جاتا ہے۔

اس سلسلہ میںامیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت کے مطابق نئے سال 1444 ہجری کیلئے وظائف کی درخواستیں وصول کرنے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے،اس لئے امارت شرعیہ سے جن بیواؤں اور محتاجوں کو ماہانہ وظیفہ ملتا آرہا ہے ۔اگر ان کی ضرورت واقعی باقی ہے، وہ مدد کے محتاج ہیں اور آئندہ اپناوظیفہ جاری رکھوانا چاہتے ہیں، تو تجدیدکا فارم بھر کر اپنے آدھار کارڈ اور بینک پاس بک کی کاپی کے ساتھ20 محرم الحرام1444 تک امارت شرعیہ بھیج دیں۔

وظیفہ فارم میں موجودسبھی خانوںکو صاف صاف بھریں ،اگر خود سے نہ بھر سکیں تو کسی جانکار سے بھر والیں، خاص طور سے اکاؤنٹ کی تفصیلات(اکاؤنٹ میں موجودنام، اکاؤنٹ نمبر، بینک کا نام ، بینک کاپتہ،آئی ایف سی کوڈ) صاف صاف بھریں، وظیفہ کا فارم امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر سے یا اپنے ضلع کے دار القضاء سے حاصل کر لیں اور علاقہ کے قاضی، ارکان شوریٰ، گاؤں کے نقیب ،بلاک یا ضلع کمیٹی کے صدر ،سکریٹری یا معزز شخصیات سے تصدیق بھی کرا لیں اور بذریعہ پوسٹ یادستی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف،پٹنہ۔801505 کے پتے پر بھیجیں۔یاد رکھیں جن کی تجدید کی درخواست موصول نہیں ہو گی ان کا وظیفہ آئندہ سال1444 ہجری کے لیے جاری نہیں ہوسکے گا۔مزید معلومات کے لیے 8298969227، اور 7903621729پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button