تعلیم

النور پبلک اسکول سنبھل کی طالبات جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے دسویں جماعت کے امتحان میں کامیاب

سنبھل، (پریس ریلیز) جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے دسویں جماعت کا پرائیویٹ امتحان کا نتیجہ آگیا ہے، جس کے باقاعدہ امتحانات جولائی کے مہینہ میں ہوئے تھے۔ کامیاب طالبات میں النور پبلک اسکول، سنبھل کی طالبات (امانی فردوس، صہیمہ عاصم، الفینہ عاقل اور صبا عمر) کے نام شامل ہیں۔ سنبھل میں طالبات کے لیے نویں اور دسویں جماعت میں انگریزی میڈیم سے تعلیم جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس لئے النور پبلک اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالنصیب خان کے مشورہ پر نویں اور دسویں جماعت کی کلاسیز کا انتظام کیا تھا، جن کا آغاز ۱۳ جولائی ۲۰۱۹ء کو ریاض سے تشریف لائے ڈاکٹر ندیم ترین، ڈاکٹر سرور حسین، ڈاکٹر دلشاد احمد علیگ، ڈاکٹر مدنی احمد، ڈاکٹر شفاعت اللہ خان اور مولانا عبدالرحمن عمری کے بدست ہوا تھا۔ اس کے ذریعہ سنبھل کی بچیاں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں امتحان دے کر جامعہ سے ڈگری حاصل کرکے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے والی بنیں گی۔
ماسٹر مقصود حسن، ڈاکٹر انظار حسین، محمد حیات وارثی، شان رب، انجم آرا اور ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ان بچیوں کو محنت سے پڑھایا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے بدر جمال ساحل نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر مولانا محمد سہیل قاسمی، سعد نعمانی اور محمد سہیم نے بچیوں کو مبارک باد پیش کی۔ ان بچیوں کے والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی بچیوں نے النور پبلک اسکول کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسی مرکزی یونیورسٹی سے سیکنڈری اسکول میں کامیابی حاصل کی۔
النور پبلک اسکول کا یہ تجربہ کافی مفید ثابت ہوا کہ وہ بچیاں جو آٹھویں جماعت کے بعد کسی وجہ سے تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکتی ہیں، اس کے ذریعہ وہ النور پبلک اسکول کے محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی میں فائنل امتحان دے کر اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ سکتی ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی میں صرف طالبات کے لئے یہ سہولت ہے کہ وہ پرائیویٹ امتحان دے سکیں۔ بارہویں جماعت کی آرٹ سائٹ کی طالبات بھی پرائیویٹ امتحان دے سکتی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے مزید طالبات اس خدمت سے فائدہ نہ اٹھاسکیں، لیکن حالات بہتر ہونے پر ان شاء اللہ النور پبلک اسکول میں یہ سلسلہ جاری کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close