المعھد الاسلامی جالنہ کا 10 دسواں سالانہ جلسہ عام کا انعقاد
جو خدمت کرتا ہے خدا سے زیادہ قریب رہتا ہے( مولانا عبد الرؤف ندوی)

جالنہ شیخ احمد جالنوی کے زریعہ شمیم سوشل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت دینی جاری درسگاہ المعھد الاسلامی جالنہ ملحقہ مدرسہ سراج العلوم دھولیہ میں سالانہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ہے ۔جسکی صدارت جناب شیخ اکبر ابن عبد القادر سیکریٹری سوسائٹی نے کی جلسہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے شیخ سجاد شیخ احمد نے کیا جبکہ ہدیہ نعت شایستہ عبد الرزاق نے پیش کی ۔اور ترانہ عالیہ اقرار فاطمہ ساجد صدف شیخ مشتاق نے پیش کیے۔حالات حاضرہ کے عنوان سے فاطمہ شیخ افسر نے تقریر پیش کی۔ اس موقع پر تمام ہی طلباء وطالبات نے دلچسپ پروگرام پیش کیا ہے اسکے بعد ادارہ المعھد الاسلامی جالنہ کے ناظم مولانا حافظ شیخ احمد جالنوی وسراجی نے 14 طلباء وطالبات کو ناظرہ قرآن کریم کی آخری سورتیں پڑھا کر ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا ۔ پھر اس جلسہ میں امتحان میں ممتاز کامیاب ہونے والے طلباء میں درجہ اول فیضان عمران درجہ دوم بنیامین شیخ عبد القیوم م درجہ سوم امین ابن شیخ صادق ہے انکو بھی انعام دیا گیا ہے۔
۔اسکے بعد مہمان خصوصی مولانا عبدان ندوی صدر خدمت انسانیت فاؤنڈیشن جالنہ نے اظہار خیالات کا اظہار فرمایا اور کہا کہ قرآن دنیا کی مقدس کتاب ہے اسکو سمجھکر پڑھنا ضروری ہے اور اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے اسکے بعد جلسہ کے مہمان مقرر خصوصی محترم جناب مولانا عبد الرؤف ندوی استاد ادب عربی مدرسہ فیض العلوم چندن جھرا وامام خطیب مسجد نور ٹٹوپورہ قدیم نے اپنے مخصوص انداز میں طلباء وطالبات اور اساتذہ سے خطاب فرمایا اور کہا کہ سچ بولنا نماز پڑھنا بڑوں کی خدمت کرنا اور اپنے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہنا اس جلسہ میں مہمان سلیم بھائی نذیر بھائی گتہ دار اجو بھائی عبدل چچا موجود تھے اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں مولانا اشرف ندوی معلم مدرسہ ہٰذا شیخ افسر سیکرٹری سوسائٹی ارشد شیخ عاطف شیخ نے بڑی محنت کی۔ مولانا شیخ احمد جالنوی نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
آخر میں مولانا عبد الرؤف ندوی نے
دعا فرمائی اور جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس طرح کی اطلاع ادارہ ہذا کے ناظم مولانا حافظ شیخ احمد جالنوی وسراجی نے اپنے پریس نوٹ کے زریعہ دی ۔