ارریہ

الغزالی انٹرنیشنل اسکول میں حفظ قرآن کی تکمیل پر دعائیہ مجلس کا اہتمام

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) آج ارریہ شہر کے قلب میں واقع الغزالی انٹر نیشنل اسکول(جی آئی ایس) میں ایک طالب علم محمد حمزہ ابن مولانا آفتاب عالم مظاہری کی حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ الغزالی اسکول میں منتخب طلبا کے لئے اسکولی تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کریم کا بھی نظام قائم ہے۔فورتھ کلاس کے طالب علم حافظ محمد حمزہ اس نظام کے تحت حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے پہلے طالب علم ہیں۔

اس تقریب میں علما و دانشوران اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہر کی روحانی شخصیت حضرت جناب بختیار احمد ہاشمی، جامعہ محمودیہ کے ناظم مفتی تنزیل الرحمن مظاہری،جمعیۃ علما ہند ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی نسیم الدین قاسمی، نوجوان عالم دین مفتی غفران حیدر مظاہری اور ارریہ جامع مسجد کے صدر جناب سید شمیم انور نے مجلس سے خطاب کیا اور حافظ محمد حمزہ، ان کے اہل خانہ اور اسکول کو اس مبارک حصولیابی کے لئے مبارکباد پیش کیا۔

اسکول کے ڈائریکٹر معروف کالم نگار مولانا مدثر احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اس تاریخی لمحے کے گواہ بننے والے تمام مہمانان کرام کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اسکول کے چیئر مین وشعبہ حفظ کے نگراں مولانا شاہجہاں ندوی نے اسکولی نظام کے ساتھ شعبہ حفظ کے طریقہ تعلیم اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔اخیر میں حافظ محمد حمزہ کو تحفوں سے نوازا گیا اور رقت آمیز دعا پر اس نورانی مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close