الخیر ٹیلرنگ سنٹر مراد نگر حیدرآباد میں جلسہ تقسیم اسناد

حیدرآباد(راست) الخیر ٹیلرنگ سنٹر مراد نگر میں ٹیلرنگ کور س مکمل کرنے والی طالبات کا جلسہ تقسیم اسنادمنعقدکیاگیا۔ اس کورس میں 25 طالبات نے داخلہ لیاتھا جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنا کورس مکمل کیا۔ جلسہ تقسیم سے نجم ارشد صاحب (صدرالخیر سوسائٹی مراد نگر)،میرعباس علی(سکریٹری الخیرسوسائٹی مراد نگر)اوردیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ لڑکیوں کوہنرمندہونا چاہئے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ہنر کے بل بوتے پر پردہ میں رہ کر رزق حلال تلاش کرسکتی ہیں۔ اوراپنی کاوشوں سے اس کام کومزید ترقی دیتے ہوئے معاشرہ کی دیگرخواتین کوبھی روزگار سے جوڑسکتی ہیں۔ ہرخاتون کوکوئی نہ کوئی ہنرآنا چاہئے۔ کئی ایسے خواتین کے کاروبار کے شعبہ جات ہیں جہاں خواتین ایک بڑا کام انجام دے سکتی ہے اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکتی ہیں۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں خواتین کوعصری تقاضوں سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے۔
کنوینر محمدعبدالغفور صاحب نے مہمانو ںکا استقبال کیا۔الخیر سوسائٹی کی جانب سے خواتین وطالبات کوہنرمند بنانے کیلئے مختلف کورسیس چلائے جارہے ہیں جن میں ٹیلرنگ،مہندی ڈیزائنگ وکمپیوٹرٹریننگ کورسیس شامل ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند الخیرٹیلرنگ سنٹر مراد نگر آفس پریا فون نمبر : 9948063803پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔