الخیرسوسائٹی کے22ویں کمپیوٹرسنٹر کا جھرہ میں افتتاح،یکم فروری سے کلاسیس کا آغاز

حیدرآباد(راست) الخیرسوسائٹی کے22ویں کمپیوٹر سنٹر کاجھرہ نٹراج نگر روبروملن بیکری حافظ محمد رشاد الدین (صدر جماعت اسلامی ہند،حیدرآباد) کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد ذاکر باقری( کارپوریٹر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین) شریک تھے۔ حافظ محمدرشاد الدین نے کہاکہ الخیرسوسائٹی کی جانب سے حیدرآبا د کے مختلف علاقوں میں کئی کورسیس چلائے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے کمپیوٹرکلاسیس اورموبائیل ریپرنگ کورسیس بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ کئی میڈیکل کیمپس بھی سوسائٹی کی جانب سے منعقدکیے جاتے ہیں۔ الخیرسوسائٹی کے سنٹر سے تمام مذاہب کے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔لڑکیوں اورخواتین کوتعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بنانے کیلئے الخیرسوسائٹی کی جانب سے ٹیلرنگ کورسیس وغیرہ بھی چلائے جاتے ہیں ۔الخیرسوسائٹی کی جانب سے34ٹیلرنگ سنٹرس چلائے جارہے ہیں۔کارپوریٹر محمدذاکرباقری نے کہاکہ جھرہ واطراف وکناف کے رہنے والی لڑکیوں اورخواتین کے لیے کمپیوٹرکی تعلیم حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے تمام سے اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ آج کمپیوٹر کی تعلیم سب کے لیے ضروری ہے اس لیے خواتین وطالبات کوزیادہ سے زیادہ اس کمپیوٹر سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ صدرجلسہ سید شاہ اسماعیل حسینی (صدر الخیرسوسائٹی جھرہ ) نے کہاکہ 23جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ساڑھ گیارہ بجے سے ایک بجے کے درمیان آکر داخلہ کے خواہشمند اپنا نام رجسٹریشن اس سنٹرپرکراسکتے ہیں۔ یکم فروری سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔پروگرام کنوینر نورمحمد(سکریٹری الخیرسوسائٹی جھرہ) نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انتظا مات کی نگرانی محمدجنید اورسیدمکرم علی نے کی۔اس موقع پر محمدنصیرالدین (منیجرالخیرسوسائٹی گولکنڈہ) ،یحییٰ بن حسن ( الخیر سوسائٹی گولکنڈہ) اوردیگرموجودتھے۔