بہارپٹنہ

الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن پارا میڈیکل کالج کا سالانہ فیسٹیول تقریب کا انعقاد

تقریب میں آر جے ڈی ایم ایل اے ویبھا دیوی اور کانگریس کے ضلع صدر ستیش کمار منٹن نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

پکری برانواں نوادہ ( محمد سلطان اختر) الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن پارا میڈیکل کالج کا سالانہ تقریب نوادہ ضلع کے تحت پکری برانواں بلاک کے قریب عیدگاہ روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں نوادہ کی ایم ایل اے محترمہ ویبھا دیوی اور کانگریس کے ضلع صدر ستیش کمار منٹن نے مشترکہ طور پر شرکت کی اور اس میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین عبداللہ اقبال نے الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے اغراض و مقاصد کو تفصیل میں بیان کیا۔ الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن ضلع نوادہ کے پکری برانواں بلاک میں واقع ہے۔

اس موقع پر شاہنواز ملک جموئی ضلع صدر جے ڈی یو، شمیم ​​ملک پنچایتی راج سیل صدر جموئی، ڈاکٹر وشواناتھ یادو، کندن رائے اسٹوڈنٹ یونین کے ایل ایس کالج نوادہ، رضا الرحمان مظفر پور، ہیمنت کمار مظفر پور، پرنس تمنا آر جے ڈی لیڈر، مولانا نوشاد زبیر ملک چیئر مین الکتاب فاؤنڈیشن نوادہ، الحاج حافظ نوشاد مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم برانواں ان سب نے مشترکہ طور پر تعلیم کے میدان میں بہتر انداز میں کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم سے ہی ملک کے حالات بدلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پروگرام کے ڈائریکٹر و الجبر گروپ نوادہ کے قمر الباری دھمولوی نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم تعلیم کے میدان میں بہتر کام کریں۔

الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین عبداللہ اقبال نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے طلباء ان اہم کورسز میں ملازمت نہیں کر پاتے۔ ہم دیہی علاقوں میں اعلیٰ معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ محمد مسرور الباری ڈائریکٹر الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن پکری برانواں نے تمام مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر دنیش کمار بی جے پی لیڈر، گلنی پنچایت کے سابق مکھیا انوپ یادو، حافظ فہیم، ریاض احمد آر جے ڈی بلاک صدر، گلزار حسین، ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر سنبل، مفتی مسرور، مکیش کمار، صحافی ہندوستان، منظور عالم رانچی، رفیق احمد عبداللہ ثانی رانچی۔ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر رضی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button