بہار

الجبر گروپ آف انسٹیٹیوشن پارا میڈیکل کالج کا افتتاح مانڈر کی ایم ایل اے محترمہ شلپی نیہا ٹرکی نے کیا

اس پرمسرت افتتاح میں سابق وزیر اور کانگریس کے ورکنگ صدرجناب بندھو ٹرکی نے افتتاح کیا

مانڈر جھارکھنڈ ( محمد سلطان اختر) رانچی کے مانڑ بلاک میں الجبر گروپ آف انسٹیوشن کے پارا میڈیکل کالج کا مشترکہ طور پر مانڈر کی ایم ایل اے محترمہ شلپی نیہا ٹرکی اور سابق وزیر و کانگریس ورکنگ صدر جناب بندھو ٹرکی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشن مانڈر بلاک کے برومبے میں واقع ہے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سکریٹری اور ترجمان جناب سپریو بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔

محترمہ شلپی نیہا ٹرکی نے کہا کہ ملک کے حالات تبھی بدلیں گے جب ہم تعلیمی میدان میں بہتر طریقے سے کام کریں گے۔ اسی دوران سابق وزیر بندھو ٹرکی نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، ہمیں تعلیم کے میدان میں بہتر انداز میں کام کرنے کی مشترکہ ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔ الجبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ اقبال نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے طلباء طالبات کو روزگار پر مبنی کورسز نہیں کروا پا رہے ہیں۔ ہم دیہی علاقوں میں اعلیٰ معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر داؤد اقبال، کیپٹن شکیل، گلزار حسین، ڈاکٹر مجید عالم، حضرت مولانا اظہد مدنی دیوبند، ڈاکٹر اطہر انصاری پٹنہ، امیر حمزہ، محمد رضا الرحمن مظفرپور، ہیمنت سنگھ مظفر پور، قمر الباری دھمولوی، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر رضی احمد دربھنگہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود رہی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button