الامین ایجوکیشن سوسائیٹی گلبرگہ کا قابل تقلید اقدام ، اپنے تعلیمی اداروں میں حجاب ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دیا

گلبرگہ ،15جون(ہندوستان اردو ٹائمز) الامین ایجوکیشن سوسائیٹی گلبرگہ و یادگیر کی انتظامیہ نے نہایت جرائت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنے تمام تعلیم اداروں میں حجاب سے متعلق ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے اور اسے عملی جامعہ بھی پہنا یا ہے۔
واضح رہے کہ ساری ریاست کرناٹک میں حجاب کو لے کر پچھلے کی مہینوں سے ہنگامہ برپا ہے،لیکن الامین ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں میں سے ایک ضیا الدین سیکریٹری ضلع گلبرگہ و یادگیر نے سوسائیٹی کو دئے گئے حق کا استعمال کرتے ہوئے حجاب کو ڈریس کوڈ کا لازمی جز بنادیا ہے۔اب کوئی بھی طالبہ الامین کے تعلیمی اداروں میں آزادی کے ساتھ حجاب پہن کر داخل ہوسکے گی۔
ضیاء الدین کے اس کارہائے نمایاں کو ستائش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ انھوں نے الدن کے ایک ادارہ کی تصویر بھی ارسال کی ہے جی ایس رحمت سابق مئیر گلبرگہ اور محمد عبید اللہ صدر اقلیتی سیل جنتا دل سیکولر ضلع گلبرگہ نے ضیا الدین کے اس کارنامہ کی ستائش کی ہے اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے اقلیتی تعلیمی اداروں کے لئے یہ قابل تقلید اقدام ہے۔ امید ہے کہ دوسرے ادارے بھی اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے حجاب کو ڈریس کوڈ کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے طالبات کو ان کا حق دلائیں گے۔