قومی

اعجازکو لاٹھیوں سےپیٹا،تیزدھارہتھیارسے وارکیا،پاؤں باندھ کرسڑک پرگھسیٹااورقتل کردیا

بھائی آپ کو آنے میں دیر ہوگئی،اگرجلدی آتےتومجھے بچالیتے،مجھےپیاس لگی ہے

 

جھارکھنڈ کے گملا گاؤں میں ایک بیحد افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں اعجاز (22) کو درندہ صفت انسانوں نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اطلاع کے مطابق اعجاز کو 12-15 لوگوں نے لاٹھیوں سے پیٹا، تیز دھار ہتھیاروں سے وار کیا، پاؤں باندھ کر سڑک پر گھسیٹا اور قتل کر دیا

خبر کے مطابق اعجاز اپنے بھائی سے کہتا ہے کہ بھائی آپ کو آنے میں دیر ہوگئی، اگر آپ جلدی آجاتے تو آپ مجھے بچا لیتے، مجھے پانی کی ضرورت ہے۔ آہ ! اس وقت اس بھائی کے دل پر کیا گزری ہوگی ،

حد تو دیکھئے کہ جش پور پولیس نے مقتول اعجاز کے خلاف ہی چوری کی ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ، کیا اب مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہوگیا ہے کہ چوری کے نام پر کسی بھی مسلمان کی جان لی لیجئے ۔

اسی خبر کو ذاکر علی تیاگی نے ٹویٹ کیا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں

 

 

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button