بہار

اعتکاف خداکی قربت کابہترین ذریعہ:حافظ محمدا متیازرحمانی

مونگیر،22؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ماہ رمضان المبار ک کوعبادتوں کاگلدستہ کہتے ہیں۔ایک ہی ماہ کے اندرروزہ،نماز،تلاوت،ذکوۃ ،تراویح،اعتکاف کے ساتھ تمام ایسی عبادتوں کوبندہ عمل میں لاتاہے اورجس کاثواب دیگرایام کے مقابلے سترگنازیادہ ملتاہے۔یہی وجہ ہے کہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت پرزوردیاجاتاہے۔ایسی ہی ایک عبادت کانام اعتکاف ہے۔جورمضان کے آخری عشرہ میں کیاجاتاہے۔

ان خیالات کااظہارحافظ الحاج محمدامتیازرحمانی نے اخیرعشرے میں اعتکاف پرزوردیتے ہوئے کیا۔انھو ںنے مزیدکہاکہ رمضان کے آخری عشرے میں لوگ اعتکاف کی نیت کرکے مسجدمیں داخل ہوتے ہیں اورعیدکاچاندنکلنے کے بعدباہرنکلتے ہیں۔اس دوران کھاناپینا،سوناجاگناسب کچھ عبادت میں شمارہوتاہے۔سکریٹری منت اکیڈمی حافظ محمدامتیازرحمانی نے مزیدکہاہے کہ جولوگ فارغ ہیں انھیں ضروراعتکاف کرناچاہیے اوررمضان المبارک کی سعادتوں سے وافرحصہ لیناچاہیے۔اس کاسب سے بڑافائدہ شب قدرکی تلاش ہے اوراسے زیادہ سے زیادہ ماہ مبارک میں عبادت کاموقعہ مل جاتاہے۔

انھو ں نے یہ بھی بتایاکہ خانقاہ رحمانی مونگیرکی مسجدمیں بھی اعتکاف کااہتمام ہوتاہے جہاں بڑی تعدادمیں اللہ کے نیک بندے اللہ کویادکرتے ہیں اورذکرواذکار،تلاوت،عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔یہ بڑاروحانی ماحول ہوتاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button