دیوبند

اطہر عثمانی مرحوم کی اہلیہ کا انتقال ،متعلقین میں غم کی لہر

دیوبند،27؍جولائی(رضوان سلمانی) معروف مجاہد آزادی حضرت مولانا راشد حسن عثمانی رحمتہ اللہ کے فرزند جناب اطہر عثمانی مرحوم کی اہلیہ انیسہ فرحت عثمانی کا(85) سال کی عمر میں گذشتہ شام انتقال ہوگیا ۔وہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بستر علالت پر تھیں ان کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا تھا تین ہفتہ قبل انہیں گھر پر ہی رکھا گیا تھا ۔کل بعد نماز عصر انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی اور تعزیت کے لئے ان کے آبائی مکان محلہ خانقاہ بڑے دروازے میں لوگوں نے پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی ۔

مرحومہ نہایت نیکغریب پرور اور سماجی طور پر مقبول خاتون تھیں،صوم وصلاۃ کی پابند تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ گذشتہ دیر رات دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں نائب امیر الہند اور دارالعلوم کے استاذحدیٹ مفتی سلمان منصور پوری نے پڑھائی اورقاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں انور عثمانی’امجد عثمانی اکرم عثمانی’اکبر عثمانی اور دو صاحبزادیاں ہیں۔

تعزیت پیش کرنے والوں میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی،نائم منیجر محمد آصف،عید گاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی،دارالعلوم وقف کے استاذ قاری واصف،راحت خلیل،فہیم عثمانی،فہیم اختر صدیقی،رضوان سلمانی، حاجی ریاض محمود ،عمر الہی،نصر الہی،زبیر مدنی وغیرہ شامل رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button