اصلاح معاشرہ ٹیلرنگ سنٹر س کا جلسہ تقسیم اسناد
عبدالفہیم سابق ڈپٹی میئر، محمدنعیم الدین وسیدذکی کارپوریٹر کاخطاب

حیدرآباد(راست) تنظیم اصلاح معاشرہ (ہمہ مسالکی) ٹرسٹ نظام آباد نے مختلف مقامات پرٹیلرنگ سنٹرس اور اسلامی اخلاقی تربیت کلاسیس کا اہتمام کیا ۔ کورسیس کی تکمیل پر جلسہ تقسیم اسناد تقسیم منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالفہیم سابق ڈپٹی میئر نے کہاکہ اصلاح معاشرہ کی جانب سے یہ بہترین کام کیاجارہا ہے۔ خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے یہ ایک بہترین کوشش ہے۔خواتین کوخود مکتفی بنانے کیلئے یہ اچھی پہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمدنعیم کی جانب سے سالوں سے یہ تربیتی کورسیس چلائے جارہے ہیں۔ اس سے تمام لوگو ںکواستفادہ کرنا چاہئے۔سیدذکی الدین کارپوریٹر نے کہاکہ ہماری لڑکیاں ہنرسکھیں اور اصلاح معاشرہ کی طرف سے ایس ایس سی اور ٹاس کی تیاری کیلئے رہنمائی حاصل کریں۔ محمدنعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ نے کہاکہ اصلاح معاشرہ ٹرسٹ کی جانب سے غریب محلہ جات میں سنٹرس اور کمپیوٹرتعلیم ،اسلامی ٹریننگ اور ایس ایس سی اور ٹاس کے ذریعہ ہنمائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد ملت کے نوجوانوں کی رہبری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیہاتوں اورغریب آبادیوں میں اسکولس وسنٹرس کیلئے کرایہ پرہالس ومکان فراہم کیے جائیں تو اصلاح معاشرہ کے تحت کئی اسکیمات ،تعلیمی فلاحی کام کیے جائیں گے۔ سرکاری اسکیمات کے تعلق سے شعور بیداری لائیں اور ترقی کیلئے بھی کام کریں۔انہوں نے کہاکہ صالح معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کوجدوجہد کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ڈریس میکنگ کامظاہرہ کیاگیا۔ کورس مکمل کرنے والوں میں اسناد ومیڈلس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ امام مسجد نے دعا کی۔