اشعار و غزل

غزل : دولت یہاں کمانا نسبت ہے زندگی کی ! محمد شبیر انصاری

غزل

دولت یہاں کمانا نسبت ہے زندگی کی
سب سے بڑا ہے پیسہ عزت نہ آدمی کی

دیکھا ہوں لوگ سارے پردے میں آ گئے ہیں
لکھتا ہوں شاعری میں کچھ بات اس صدی کی

دنیا سے پاک ہر دم دل اس کا ہے منور
ہوتی نہیں ضرورت اندھوں کو روشنی کی

سوچا ہوں چار دن کی یہ زندگی تمہاری
ؐخود کو مٹا دیا ہوں میں ایسی دل لگی کی

تیرے بغیر بالکل جیتے جی مر گیا ہوں
دیوانہ جان کر جب دلبر نے بے رخی کی

منھ کو پھلا کے بیٹھے کیا دوستی یہی ہے
یہ راج زندگی میں ایسی کیا کمی کی

محمد شبیر انصاری راج
محلہ۔فقیرا خاں دربھنگہ
بہار انڈیا 9934873168

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close