اشعار و غزل

نعت ! کاش میرا ہو کبھی جو آنا تیرے شہر میں ! پیش میں دل کا کروں نذرانہ تیرےشہرمیں!مولانا محمد جہانگیرعالم

نعت شریف
کاش میرا ہو کبھی جو آنا تیرے شہر میں
پیش میں دل کا کروں نذرانہ تیرےشہرمیں
پیکرِ جودو سخاہے ذات تیری مصطفٰے
بٹ رہی ہیں نعمتیں روزانہ تیرےشہرمیں
جام عرفاں پی کے سب پاگئے رب کا
ساقئ کوثر ہے وہ میخانہ تیرےشہرمیں
جان بھی قرباں کروں أرض طیبہ گرملے
کفر ہے پتھراؤ سے گھبرانا تیرےشہرمیں
زندگی پا جائےگی معراج اس دن باخدا
ہو مقدر سے اگر مرجانا تیرےشہرمیں
گنبد خضری رہے ہر لمحہ نظروں میں مری
کاش مجھ کو بھی ملے کاشانہ تیرےشہرمیں
ہو عطا مہجورؔ کو بھی صدقئہ إبن بتول
جیتے جی آجائے یہ دیوانہ تیرےشہرمیں

از قلم :مولانا محمد جہانگیرعالم مہجورؔالقادری نوادہ رابطہ نمبر 9801511673,8271854504

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close