اشعار و غزل

کرونا کا کیکو ہے دن رات رونا! ” کر و نا ” (دکنی طنز و مزاح ) رشید الدین رشید

” کر و نا ” (دکنی طنز و مزاح )

کرونا کا کیکو ہے دن رات رونا
وضو سے رہونا وضو سے رہونا
چلو مسجدوں کو چلونا چلونا
نمازیں پڑھونا دعائیں کرونا
تقاضے ہیں ان کے عجب شہریت کے
اٹھو ظالموں سے لڑونا لڑونا
فسادوں میں جتنے ملوث ہیں وائرس
انھیں مار ڈالو سکوں سے رہونا
فساداں یہ کیکو؟ ذلالت یہ کیکو؟
شرافت سے اپنی حکومت کرونا
مزے میں یہاں پر سبھی لیڈراں ہیں
غریبوں کا لیکن وہی رونا دھونا
اجی کیکو سوتے پڑے ہو ابھی تک
اٹھونا اٹھونا اٹھونا اٹھونا
” کرونا ” یہ تم سے مری التجا ہے
وزیروں کو جاکر ڈسونا ڈسونا
فسادوں میں جو بھی لٹے ہیں پٹے ہیں
رشید ان کے چہرے پڑھونا پڑھونا

رشید الدین رشید

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close